Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت نے جامعات و بورڈز کا ڈیٹا سسٹم آن لائن کردیا

محکمے کی آفیشل ویب سائٹ بھی بنادی گئی ہے، چند ہی روز میں تمام اداروں کا ڈیٹا پورٹل پر موجود ہوگا
شائع 02 جولائ 2022 02:57pm
تمام اساتذہ، ملازمین اور طلباء کا مکمل ڈیٹا اب صرف ایک کلک پر دستیاب ہوگا: فوٹو: فائل
تمام اساتذہ، ملازمین اور طلباء کا مکمل ڈیٹا اب صرف ایک کلک پر دستیاب ہوگا: فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے صوبے بھر کی جامعات، بورڈز اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا ڈیٹا سسٹم آن لائن کردیا۔

تمام اساتذہ، ملازمین اور طلباء کا مکمل ڈیٹا اب صرف ایک کلک پر دستیاب ہوگا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ صرف ایک کلک پر کسی بھی جامعہ یا بورڈ کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہوگا۔

سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ مراد راہیموں نے کہا کہ اس پراسس میں کسی قسم کا کوئی خرچہ نہیں ہوا، ہم نے تمام جامعات اور اداروں کا ڈیٹا حاصل کرکے آن لائن کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمے کی آفیشل ویب سائٹ بھی بنادی گئی ہے، چند ہی روز میں تمام اداروں کا ڈیٹا پورٹل پر موجود ہوگا۔

Sindh government

Universities

Ismail Raho