Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں، وفاقی وزیر صحت

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عید کے دوران گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں
شائع 02 جولائ 2022 12:46pm
وزیرصحت نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں تصویر: وزارت قومی صحت خدمات، پاکستان
وزیرصحت نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں تصویر: وزارت قومی صحت خدمات، پاکستان

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، جس سے نمٹنے کیلئے (این سی اوسی) میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے کی صورت کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے جبکہ وباء سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ساتھ ہی سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں، زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوائیں جبکہ علماء کرام سے اپیل ہے کہ مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں۔

تاہم وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عید کے دوران گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں۔

Health Minister

COVID19

Qadir Patel