Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

تحریک انصاف آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کرے گی

پریڈ گراونڈ میں میں 50 ہزارکے قریب شرکاء کے بیٹھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2022 12:26pm
سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، تصویر: عمران خان  فیس بک آفیشل
سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، تصویر: عمران خان فیس بک آفیشل

پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہر کرے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خطاب ملک کے دیگر شہروں میں بھی نشر کیا جائے گا۔

پریڈ گراؤنڈ جلسہ “چوروں کوریلیف عوام کوتکلیف” کے سلوگن کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔

مرکزی جلسہ گاہ اسلام آباد کا پریڈ گراونڈ بنے گا، جہاں 120 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا ہے جبکہ 25 فٹ اونچا اسٹیج تیارکیا گیاہے۔

تاہم پریڈ گراونڈ میں میں 50 ہزارکے قریب شرکاء کے بیٹھنے کے انتظامات کے ساتھ ہی سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عوام کے داخلے کیلئے ایکسپریس وے سے متصل تین راستے رکھے گئے جبکہ خواتین کیلے پنڈال میں مخصوص جگہ انتظام کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں ایک راستہ وی آئی پیز کیلئے ہے جبکہ پنڈال میں لائٹنگ اورساونڈ سسٹم نصب کردی گئی ہیں۔

pti

اسلام آباد

imran khan