Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے 6 افراد متاثر

کووڈ 19 کے 6 مریضوں کے اضافہ سے آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 43 ہزار 400 تک پہنچ چکی ہے
شائع 01 جولائ 2022 10:47pm
21 ہوم آٰئسولیشن اور ایک سرکاری ہسپتال میں موجود ہے۔ فوٹو — اے ایف پی
21 ہوم آٰئسولیشن اور ایک سرکاری ہسپتال میں موجود ہے۔ فوٹو — اے ایف پی

آزاد جموں کشمیر میں 6 افراد عالمی وبا کا شکار ہوگئے جب کہ 4 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک 43 ہزار 400 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 42 ہزار 586 افراد مکمل طور پر صحت یاب جب کہ 792 مریض زندگی کہ بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں اب تک 4 لاکھ 19 ہزار 896 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں، کووڈ 19 کے 6 مریضوں کے اضافہ سے آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 43 ہزار 400 تک پہنچ چکی ہے۔

محکمہ صحت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا کے 22 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں 21 ہوم آٰئسولیشن اور ایک سرکاری ہسپتال میں موجود ہے۔

COVID19

azad jammu and kashmir