Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توہین مذہب کا الزام: کراچی میں سام سنگ کی آوٹ لیٹ پر حملہ، کمپنی کے 27 ملازمین گرفتار

پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق اسٹار سٹی مال میں ایک وائی فائی ڈیوائس تصب تھی جس کے ذریعے توہین رسالت سے متعلق بیانات چلائے جا رہے تھے۔
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2022 09:59pm
دکان پر حملے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد سام سنگ کے بورڈز اور سائنز کو آگ لگا رہے ہیں۔ تصویر: سکرین گریب
دکان پر حملے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد سام سنگ کے بورڈز اور سائنز کو آگ لگا رہے ہیں۔ تصویر: سکرین گریب

کراچی: شہر کے علاقے صدر میں جمعے کو توہین مذہب کے خلاف مظاہرے کے بعد ایک کورین موبائل فون کمپنی کے 27 ملازمین گرفتار ہوئے ہیں۔

پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق جمعے کی صبح پریڈی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو معلومات ملیں کہ صدر میں موبائل مارکیٹ، اسٹار سٹی مال، میں ایک وائی فائی ڈیوائس تصب تھی جس کے ذریعے توہین رسالت سے متعلق بیانات چلائے جا رہے تھے۔

اس کے نتیجے میں افراد نے جمع ہوکر سام سنگ کی آوٹ لیٹ پر حملہ کیا، کمپنی کے سائن بورڈز کو آگ لگائی اور مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کی شدت کے پیش نظر پریڈی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ڈیوائس بند کروائی۔

enter image description here
enter image description here

پولیس کے مطابق موبائل فون کمپنی، سام سنگ، کے 27 ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا۔

سام سنگ نے جمعے کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ مذہب کے بارے میں کمپنی اپنی غیر جانبداری برقرار رکھتی ہے۔

کراچی میں حالیہ واقع سے متعلق کمپنی نے بیان میں لکھا ہے کہ “سام سنگ الیکٹرانکس اپنے موقف پر قائم ہے کہ کمپنی تمام مذہبی جذبات اور عقائد کا انتہائی احترا کرتی ہے اور اسلام کے لیے بھی احترام رکھتی ہے۔”

سام سنگ کا کہنا تھا کہ “کمپنی نے معاملی کی اندرونی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔”

karachi

موبائل فونز

Samsung