Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا: شیخ رشید

یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنا اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کے مزید ٹیکے لگیں گے، سابق وزیرداخلہ
شائع 01 جولائ 2022 01:30pm
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کے مزید ٹیکے لگیں گے۔

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنا اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کے مزید ٹیکے لگیں گے، عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنا اورآئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے، انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے، یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خود چلے جائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے، ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ پیٹرول میں15روپےاور ڈیزل میں14روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے،عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی، لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں، عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

rawalpindi

Sheikh Rasheed

IMF

Awami Muslim League