Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوسعودی اعلیٰ سول ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
شائع 01 جولائ 2022 01:22pm
ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات جیت کی گئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات جیت کی گئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات جیت کی گئی۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور داخلی امور پر بھی مشاورت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوسعودی اعلیٰ سول ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

Shehbaz Sharif

Army Chief

COAS

General Qamar Javed Bajwa

Islamabad High Court