بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پرقابو پانا ہماری ذمہ داری ہے، وہ دن دورنہیں جب لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی، پچھلی حکومت نے پلانٹس کی مرمت نہیں کروائی، ہم نے مرمت کا کام کرکے پلانٹس دوبارہ چلائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نےپلانٹس کی مرمت نہیں کروائی، مرمت نہ ہونے سے بجلی کے پلانٹس بند تھے، ہم نے مرمت کا کام کرکے پلانٹس دوبارہ چلائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول اور گیس بہت زیادہ مہنگی ہوچکی ہے، عالمی منڈی میں تیل اورگیس کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پرہے،ماضی میں گیس معاہدے نہ کرکے مجرمانہ غفلت کی گئی، حکومت معاہدہ کرتی تو بحران نہ ہوتا۔
شہبازشریف کا کہنا تھاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہےہیں، عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نےصرف الزام تراشی میں وقت ضائع کیا،آدھا وقت بھی عوام کوریلیف دینےپرلگاتےتوبحران نہ ہوتا،ہم عوام کومشکلات سےنکالنےکیلئےمحنت کررہے ہیں۔
نوجوانوں کو قابل بنانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں: وزیراعظم
اس سے قبل قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کیلئے“انوویشن ہب“ کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کوقابل بنانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں ،جدید علوم عہد حاضر کی اہم ضرورت ہے، تعلیم، تحقیق اور مباحثے سے قومیں آگےبڑھتی ہیں، انویشن ہب کو ذاتی طورپر پرموٹ کروں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کے آئیڈیازسےفائدہ اٹھاناچاہیئے،ملکی ترقی میں نوجوانوں کاکردار بہت اہم ہے،نوجوان ہی ملک کو آگے لےکرجائیں گے،حکومت کو بچوں کی تعلیم اورصحت پرتوجہ دینا ہوگی۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کوہرلحاظ سےآگےلےکرجاناہے، نوجوانوں کو قابل بنانےکیلئےہماری کاوشیں جاری ہیں، جدیددورسےہم آہنگ ہونےکیلئےاقدامات کررہےہیں۔
Comments are closed on this story.