Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت میں کتنا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا؟

رواں سال ڈالر نے ملک کی معیشت پر بھی اثرات مرتنب کرنے کے ساتھ اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا
شائع 01 جولائ 2022 12:15pm
تصویر روئٹرز
تصویر روئٹرز

رواں سال ڈالر نے ملک کی معیشت پر بھی اثرات مرتب کرنے کے ساتھ اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔

مالی سال 2022 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 47 روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 204 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب مالی سال 2021 تا 2022 کے اختتام پذیر ہونے پر پورے سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر 30 فیصد مہنگا ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 جون 2021 کو ڈالر 197 روپے 54 کا تھا، جو 30 جون 2022 کو 204 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 22 جون کو ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 211 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی گذشتہ مالی سال ڈالر29.7 فیصد اضافے سے 205 روپے پر پہنچ گیا، جو 30 جون 2021 کو 158 روپے کا تھا۔

اس طرح ایک سال کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 47 روپے اضافہ ہوا تھا۔

تاہم 22 جون کو ڈالر کی قیمت فروخت 215 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

karachi

ڈالر

interbank

Open Market