Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت روس سے سستا تیل خریدنے کے بجائے عوام پربوجھ ڈال رہی ہے:عمران خان

حکومت خود کو1100 ارب روپے کا این آراو2 دے رہی ہے، پیٹرول کی قیمت 99 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے اضافہ کیا گیا، عوام کل ہمارے احتجاج میں شامل ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2022 11:49am
امپورٹڈ حکومت امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کے تحت لائی گئی۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت روس سے سستا تیل خریدنے کے بجائے عوام پربوجھ ڈال رہی ہے، امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کے تحت لائی گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل جلسے کیلئے “چوروں کوریلیف، عوام کوتکلیف” کا لوگو متعارف کرا دیا۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کےبجائے امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کے تحت لائی گئی امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خود کو 1100 ارب روپے کا این آر او 2 دے رہی ہے، مجموعی طور پر پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے کا اضافہ ہوا، عوام اس کیخلاف کل ہمارے احتجاج میں شامل ہوں۔

اسلام آباد

imran khan

ٹویٹر

social media

pti chairman