Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیتو کپور نے فلم “جگ جگ جیو” میں روایتی دلہن کے انداز کو کیسے نبھایا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں نیتو کپور کی نو سال بعد بڑے پردے پر واپسی آئی ہیں
شائع 01 جولائ 2022 10:47am
(تصاویر: انسٹاگرام/ایکا لاکھانی)
(تصاویر: انسٹاگرام/ایکا لاکھانی)

ورون دھون اور کیارا ایڈوانی کی فلم جگ جگ جیو میں نیتو کپور اور انیل کپور بھی اہم کردارادا کیا ہے۔

راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی کامیڈی فلم باکس آفس پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں نیتو کپور کی نو سال بعد بڑے پردے پر واپسی آئی ہیں۔

فلم پراجکتا کولی کے کردار کی شادی کے شہنائیوں کے گرد گھومتی ہے لیکن ہم نیتو کپور کو فلم میں ایک سین کیلئے دلہن کے لباس میں بھی نظر آئی ہیں۔

خیال رہے کہ مشہور فیشن اسٹائلسٹ ایکا لاکھانی نے کچھ تفصیلات شیئر کی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جا کر انکشاف کیا کہ نیتو کپور نے خاص سین کے لیے سبیاساچی کا جوڑا پہنا تھا۔

واضح رہے کہ سبیاساچی ساڑیاں تقریباً مہنگی ہوتی ہیں، جن کی قیمت اوسطاً 1 سے 2 لاکھ ہوتی ہے۔

Bollywood

JugJugg Jeeyo

Neetu Kapoor