Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کی بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلانے کی مخالفت

مسئلہ کشمیر پرچین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
شائع 01 جولائ 2022 09:18am
اقتصادی تعاون کو سیاسی رنگ دینے سے گریزکیا جائے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
اقتصادی تعاون کو سیاسی رنگ دینے سے گریزکیا جائے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

بیجنگ: چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلانے کی مخالفت کر دی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پرچین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرنا چاہیئے، متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیئے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سے بڑا فورم ہے، تمام بڑی معیشتوں سے مطالبہ ہے عالمی معیشت کی مستحکم بحالی پر توجہ دیں، اقتصادی تعاون کو سیاسی رنگ دینے سے گریزکیا جائے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے جی 20 اجلاس اگلے سال جموں و کشمیر میں کرانے کا کہا گیا تھا۔

china

Jammu kashimir

Beijing

G20

ٰIndia

Chinese Foreign Ministry