Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سُپر ٹیکس سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا: شوکت ترین

ڈارصاحب کا آنا حل نہیں، صاف شفاف الیکشن کرائیں، کیونکہ وہ تو ابھی بھی باہر سے بیٹھ کر ڈکٹیٹ کر رہے ہیں
شائع 30 جون 2022 08:23pm
ابھی بھی باہر سے بیٹھ کر ڈکٹیٹ کر رہے ہیں۔ فوٹو — فائل
ابھی بھی باہر سے بیٹھ کر ڈکٹیٹ کر رہے ہیں۔ فوٹو — فائل
Super tax industries par kiya gazab dhaye ga? | Aaj Exclusive | 30 June 2022 | Aaj News

سابق وزیر خزانہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ سُپر ٹیکس سے غربت اور بے روز گاری میں اضافہ ہوگا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ حکومت امریکیوں سے ڈر گئی ہے، ہم پروگریوسیو ٹیکس سسٹم لا رہے تھے جب کہ ایک سپلائی چین کو بھی کیپچر کیا جا رہا تھا لیکن انہوں نے سب کا سب برباد کردیا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر یہ لوگ ہمارے اس سسٹم پر عمل کرتے تو ان کے کھانچے ختم ہوجاتے اور اس وقت ہماری گروتھ 6 فیصد چل رہی تھی۔

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ سپر ٹیکس سے پروڈکشن کم ہوگی، اس کے علاوہ ملک میں بےروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا۔

اسحاق ڈار کی واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ ڈارصاحب کا آنا حل نہیں، صاف شفاف الیکشن کرائیں، کیونکہ وہ تو ابھی بھی باہر سے بیٹھ کر ڈکٹیٹ کر رہے ہیں۔

economic crisis

Inflation

Shaukat Tarin

super tax