Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ابھی بھی آرمی چیف سے رابطہ ہوتا ہے؟ صحافی کا عمران خان سے سوال

خان صاحب توشہ خانہ سے کیا خریدا کیا بیچا؟ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ 'یہ توشہ خانہ نہیں بلکہ توچہ خانہ ہے۔'
شائع 30 جون 2022 07:35pm
عمران خان نے جواب دینے سے گریز کیا۔ فوٹو — فائل
عمران خان نے جواب دینے سے گریز کیا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے سیمینار کے بعد صحافیوں نے سوالات کے انبار لگا دیئے۔

ایک صحافی نے پوچھا کہ ’ خان صاحب کیا ابھی بھی آپ کا آرمی چیف سے رابطہ ہوتا ہے’ جس پر عمران خان نے جواب دینے سے گریز کیا۔

ایک اور صحافی نے سوال پوچھا کہ ’ خان صاحب توشہ خانہ سے کیا خریدا کیا بیچا؟’ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ ‘یہ توشہ خانہ نہیں بلکہ توچہ خانہ ہے۔’

اس کے علاوہ دوسرے صحافی نے سوال کیا کہ ’ آپ صحافیوں کے سوالات کا جواب کیوں نہیں دیتے’ اس پر بھی عمران خان بغیر جواب دیئے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

COAS

imran khan

ٹویٹر

Journalists