Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘جب عمران خان کو عالمی سازش کا پتہ چل گیا تھا تو انکوائری کیوں نہیں کروائی؟’

اگر کوئی منی لانڈرنگ ہوئی تھی تو ثابت کرتے، نیب ثبوت دینے کے بجائے بھاگ جاتا تھا، جتنے بھی کیسز بنائے کبھی کچھ ثابت نہیں ہوا
اپ ڈیٹ 30 جون 2022 07:34pm
جتنے بھی کیس بنائے کبھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
جتنے بھی کیس بنائے کبھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب سابق وزیراعظم کو عالمی سازش کا پتہ چل گیا تھا تو انکوائری کیوں نہیں کروائی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے پاس تمام اختیارات تھے، انہوں نے 4 سال تک اپنی ناکامی چھپانے کے لئے انتقامی سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے مخالفین کیخلاف مقدمات بنوائے، اگر کوئی منی لانڈرنگ ہوئی تھی تو ثابت کرتے، نیب ثبوت دینے کے بجائے بھاگ جاتا تھا، جتنے بھی کیسز بنائے کبھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ایسٹ ریکوری یونٹ دراصل ایسٹ میکنگ یونٹ تھا، انہوں نے کسی بھی عدالت کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جب کہ آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر 4 سال کے لئے ایک وزیراعظم مسلط کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کو عالمی سازش کا پتہ چل گیا تھا تو 2 مارچ تک انتظار کرنے کے بجائے انکوائری کیوں نہیں کروائی اور اسمبلیاں تحلیل کیوں نہیں کیں۔

اسلام آباد

imran khan

Maryam Aurangzeb

foreign conspiracy