Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی کرپشن پنجاب نے فرح گوگی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق خاتون اول کی دوست فرح خان عرف فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع اینٹی...
شائع 30 جون 2022 03:26pm
فرح گوگی کی کمپنی کی جانب سے شہریوں کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹس کی فائلیں بیچی گئیں: فوٹو: فائل
فرح گوگی کی کمپنی کی جانب سے شہریوں کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹس کی فائلیں بیچی گئیں: فوٹو: فائل

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق خاتون اول کی دوست فرح خان عرف فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذرائع اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز نے گوجرانوالہ میں جی مگنولیا کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کی، جس کی وہ خود ڈائریکٹر ہیں۔

فرح گوگی کی کمپنی کی جانب سے شہریوں کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹس کی فائلیں بیچی گئیں، فائلز نمبر کے مطابق پلاٹس وہاں موجود ہی نہیں ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں اینٹی کرپشن نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

تاہم متاثرہ شہریوں کی درخواست پر غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

pti

punjab

Farah Khan Gogi