Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے پہلی بار بجٹ میں فلم میکنگ کو سنجیدہ لیا: شرمین عبید چنائے

شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سافٹ امیج دکھانا ہے، تو فلم انڈسٹری کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی
اپ ڈیٹ 30 جون 2022 03:10pm
سب سے زیادہ ضرورت ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے کی ہے، شرمین عبید چنائے: انسٹاگرام فوٹو
سب سے زیادہ ضرورت ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے کی ہے، شرمین عبید چنائے: انسٹاگرام فوٹو

کراچی: فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کہا کہ پاکستان میں پہلی باربجٹ میں فلم میکنگ کو سنجیدہ لیا، فلم سازی سے سافٹ امیج بہتر ہوگا۔

ہالی ووڈ میں پہلی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلی باربجٹ میں فلم میکنگ کو سیرئیرس لیاگیا ہے۔

تاہم مس مارول کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک چھ اقساط پر مشتمل سیریز ہے جس کے کردار ایک کامک کے کردار ہیں۔

پاکستان میں فلم سازی کے حوالے سے شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سافٹ امیج دکھانا ہے، تو فلم انڈسٹری کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔

شرمین عبید نے کہا کہ سافٹ امیج کیلئے بین الاقوامی سطح پر ہمیں کام کرنا ہوگا، اگر پاکستان سیریس لے تو فلم میکنگ اسٹوڈیو یہاں سیٹ اپ کرے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی سوچ سے لگ رہا ہے کہ اب دروازہ کھل جائے گا لیکن حکمران فلم نہیں بناسکتے،حکومت ہماری مدد سے فارن کرنسی کما سکتی ہے۔

شرمین عبید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جائے، اس ملک میں سب سے زیادہ ضرورت ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے ایمی ایوارڈ اور آسکر ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

پاکستان

film industry

Sharmeen Obaid Chinoy