Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

یوٹیوبر عبداللہ خٹک کی ہلاکت پر سوشل میڈیا صارفین آبدیدہ

عبداللہ کے انتقال کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین اظہار افسوس کررہے ہیں
اپ ڈیٹ 30 جون 2022 12:43pm
عبد اللہ خٹک تصویرانسٹاگرام فوٹو
عبد اللہ خٹک تصویرانسٹاگرام فوٹو

گزشتہ شب کراچی میں ایک کار حادثے کے دوران جاں بحق ہونے والے یوٹبوبر عبداللہ خٹک کی ہلاکت پرسوشل میڈیا صارفین آبدیدہ ہوگئے۔

حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے21 سالہ یوٹیوبرعبداللہ خٹک کا تعلق پشاور سے تھا، وہ 3 سال قبل تعلیم کیلئے کراچی منتقل ہوئے تھے۔

عبداللہ آغا خان یونیورسٹی میں میڈیکل کے طالبعلم تھے جبکہ یوٹیوبر کے تعلیمی ادارے نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

تاہم عبد اللہ خٹک کی حادثاتی موت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے تعزیتی تبصرے بھی کیے ہیں۔

عذرا نامی ایک صارف کہتی ہیں کہ ‘زندگی بہت غیر متوقع ہے، اللہ آپ کو جنت میں جگہ دے اور گھر والوں کو دکھ سہنے کی ہمت دے۔’

ایک صارف رانا عدنان کا کہنا تھا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا اللہ اس کی مغفرت فرمائیں۔

خیال رہے کہ عبداللّہ خٹک کے93 ہزار سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تاہم عبداللہ کے انتقال کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین اظہار افسوس کررہے ہیں۔

karachi

Accident

Abdullah Khattak