Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار آرکیلی کو جنسی جرائم پر 30 سال قید کی سزا

55سالہ امریکی گلوکار آر کیلی کو بروکلین کی وفاقی عدالت نے سزا سنائی۔
شائع 30 جون 2022 09:47am
سزا کے بعد امریکی گلوکار آر کیلی کو شکاگو کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
سزا کے بعد امریکی گلوکار آر کیلی کو شکاگو کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

واشنگٹن : امریکی عدالت نے ایوارڈ یافتہ گلوکار آرکیلی کو جنسی جرائم پر 30 سال قید کی سزا سنا دی۔

55سالہ امریکی گلوکار آر کیلی کو بروکلین کی وفاقی عدالت نے سزا سنائی۔

عدالت نے کہا کہ آر کیلی خواتین اور کم عمر لڑکیوں کی عصمت دری، منشیات اور چائلڈ پورنوگرافی کے مرتکب پائے گئے۔

سزا کے بعد امریکی گلوکار آر کیلی کو شکاگو کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

آر کیلی کے وکلاء نے سزا کو غیر منصافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آر کیلی اتنی زیادہ سزا کے مستحق نہیں ہیں، عدالت سے سزا کم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

Washington

R Kelly

US Court

Imprisonment