Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا ‘بکرا’ کہلائے جانا تعریف کے زمرے میں آسکتا ہے؟

ریڈٹ نامی امریکی ویب سائٹ پر ایک ٹیچر کا کہنا تھا کہ ان کے طلبا انہیں گوٹ، یعنی بکرا، کہتے ہیں
شائع 30 جون 2022 12:42am
ٹیچر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں سمجھ آتا کہ اس میں مزاحیہ کیا ہے۔ اسی لیے انہوں نے صارفین سے گوٹ کا مطلب پوچھا۔ تصویر: پیکسلز (فائل)
ٹیچر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں سمجھ آتا کہ اس میں مزاحیہ کیا ہے۔ اسی لیے انہوں نے صارفین سے گوٹ کا مطلب پوچھا۔ تصویر: پیکسلز (فائل)

ریڈٹ نامی امریکی ویب سائٹ پر ایک ٹیچر کا کہنا تھا کہ ان کے طلبا انہیں گوٹ، یعنی بکرا، کہتے ہیں اور جب جواب میں وہ بھی انہیں بکرا کہیں تو وہ ہنستے ہیں۔

تاہم ٹیچر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں سمجھ آتا کہ اس میں مزاحیہ کیا ہے۔ اسی لیے انہوں نے صارفین سے گوٹ کا مطلب پوچھا۔

“یہ واقعی مزاحیہ تو ہے اور میں نے اس بارے میں کبھی زیادہ سوچا نہیں تھا۔ لیکن مجھے احساس ہوا کہ میں ایک ایسے مزاق میں شریک ہوں جس کی مجھے سمجھ ہی نہیں آتی۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ “میرا ان (طلبا) کے ساتھ اچھا تعلق ہے اور یہ اچھے بچے ہیں تو مجھے نہیں لگتا وہ میرا مزاق اڑاتے ہیں۔ کیا کوئی (شاید آٹھویں جماعت کا طالب علم) مجھے اس مزاق کا مطلب بتا سکتا ہے۔”

اس پر ایک صارف نے انہیں لکھا کہ “گوٹ کا مطلب ہے گریٹ ٹیچر آف آل ٹائم۔ یہ (آپ کی) تعریف کی گئی ہے لگتا ہے آپ بہت اچھے ٹیچر ہیں۔”

گریٹ ٹیچر آف آل ٹائم کا مطلب ہے سب سے اچھے استاد۔

students

Reddit

teacher