Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر پیوٹن خاتون ہوتے تو یوکرین میں جنگ نہ ہوتی: برطانوی وزیراعظم

سب جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن اس کا کوئی امکان نہیں نظر آ رہا کیوںکہ پیوٹن امن کی پیشکش نہیں کر رہے ہیں
شائع 29 جون 2022 10:30pm
پیوٹن امن کی پیشکش نہیں کر رہے ہیں۔ فوٹو — فائل
پیوٹن امن کی پیشکش نہیں کر رہے ہیں۔ فوٹو — فائل

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اگر روسی صدر ولادمیر پیوٹن عورت ہوتے تو یوکرین جنگ کا آغاز نہیں ہوتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اگر پیوٹن ایک عورت ہوتے تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس طرح سے حملے اور تشدد کی جنگ کا آغاز کرتے۔

بورس جانسن نے مزید کہا کہ پیوٹن کا یوکرین پر حملہ زہریلی مردانگی کی ایک بہترین مثال ہے، سب جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن اس کا کوئی امکان نہیں نظر آ رہا کیوںکہ پیوٹن امن کی پیشکش نہیں کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی اتحادیوں کو یوکرین کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ روس کے ساتھ امن مذاکرات ممکن ہونے کی صورت میں اسے بہترین ممکنہ سٹریٹجک پوزیشن میں رکھا جا سکے۔

Vladimir Putin

Boris Johnson

Russia's invasion of Ukraine