Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی جماعت پر سازش کرنے کا الزام لگا دیا

پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کرکے مجھے 2018 کے عام انتخابات میں صوبائی نشست پر الیکشن ہروایا
شائع 29 جون 2022 08:35pm
وائس چیئرمین کا بیٹا ہار گیا تو بےعزتی ہوگی۔  فوٹو — فائل
وائس چیئرمین کا بیٹا ہار گیا تو بےعزتی ہوگی۔ فوٹو — فائل
ایم پی ہوتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔ فوٹو — اسکرین گریب
ایم پی ہوتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔ فوٹو — اسکرین گریب

سابق وفاقی وزیر اور نائب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ ان کی اپنی جماعت نے سازش کی تھی۔

ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کے خلاف سازش کرکے انہیں 2018 کے عام انتخابات میں صوبائی نشست پر الیکشن ہروایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ برملا کہہ رہا ہوں اور یہ باتیں عمران خان کو بھی بتا چکا ہوں، اگر میں ایم پی ہوتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ217 والو جاگو، اس سازش سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، وہ وزیر خارجہ بن گئے، مگر ملتان کو اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ اپنے بیٹےکوالیکشن مت لڑواؤ، وائس چیئرمین کا بیٹا ہار گیا تو بےعزتی ہوگی، کچھ جنگیں ہوتی ہیں جو لڑی جاتی ہیں مگر جیت کے لیے نہیں لڑی جاتیں۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

Election