حج پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں: سعودی حکام
اقامہ ہولڈرز سمیت سعودی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے، خلافی ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانے کی سزا ہوگی
ریاض: سعودی عرب حکام نے اقامہ ہولڈرز سمیت سعودی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حج پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ ( منیٰ ، مزدلفہ و میدان عرفات) میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی پر دس ہزار ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔
سعودی عرب میں سیکورٹی حکام نے سعودی شہریوں سمیت تمام غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایام حج میں مشاعر مقدسہ منی، مزدلفہ اور میدان عرفات میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی حکام کے مطابق اگر کوئی شخص بنا پرمٹ کے حج کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کو دس ہزار رالئ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سعودی قوانین کے مطابق غیر قانونی طریقے سے حج کرنے والے افراد کو جرمانے کے علاوہ اقامہ کی تجدید میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Saudia Arabia
Hajj 2022
Hajj Permit
مقبول ترین
Comments are closed on this story.