Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کویت میں فیملی اور سیاحتی ویزے کا اجرا معطل

نیا فیصلہ فیملی اور سیاحوں دونوں پر لاگو ہوگا اور اگلے حکم تک مؤثر رہے گا
شائع 29 جون 2022 06:50pm
نیا فیصلہ فیملی اور سیاحوں دونوں پر لاگو ہوگا اور اگلے حکم تک مؤثر رہے گا۔ تصویر: روئٹرز (فائل)
نیا فیصلہ فیملی اور سیاحوں دونوں پر لاگو ہوگا اور اگلے حکم تک مؤثر رہے گا۔ تصویر: روئٹرز (فائل)

کویت سٹی: کویت کی وزارت داخلہ نے سیاحتی ویزے فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیا فیصلہ فیملی اور سیاحوں دونوں پر لاگو ہوگا اور اگلے حکم تک مؤثر رہے گا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کونا پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “وزارت داخلہ نے پیر سے فیملی اور سیاحتی ویزے کا اجرا روکنے کا اعلان کیا ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نئے قوانین کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

Kuwait

visit visa