Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے رہنماؤں فواد چوہدری، شیریں مزاری اور اسد عمر نے الیکشن کمیشن سے پنجاب کی 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی جانب سے نامزد لوگوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
شائع 29 جون 2022 01:59pm
پی ٹی آئی رہنماؤں نے  الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پی ٹی آئی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کی5مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرا دی۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں فواد چوہدری، شیریں مزاری اور اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے پنجاب کی 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی جانب سے نامزد لوگوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ 20 سیٹوں پر الیکشن کے بعد حمزہ کی وزارت اعلیٰ بچنی نہیں ہے، ملک میں سیاسی استحکام ایسے نہیں آسکتا کہ اپنے بیٹے کو جعلی وزیرِ اعلیٰ بنا دیں۔

پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل فوری صاف اور شفاف انتخابات میں ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کے فیصلے قانون کے مطابق نہیں، چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن فوری طور پر استعفی دیں۔

asad umar

اسلام آباد

Election commission of Pakistan

Fawad Chaudhary

shireen mazari

pti leaders