Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: مرتضیٰ وہاب

ہم کوئی کام کرتے ہیں تو کوئی عدالت چلا جاتا ہے، امید کرتا ہوں لوگ منفی سوچ ترک کرکے ہماری مدد کرینگے
شائع 29 جون 2022 12:39pm
کراچی: مرتضیٰ وہاب پریس کانفرنس کر رہے ہیں؛ فوٹو: (فائل)
کراچی: مرتضیٰ وہاب پریس کانفرنس کر رہے ہیں؛ فوٹو: (فائل)

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں مخلتف مقامات میں پلانٹیشن کا کام کیا، جہاں کام کرتے ہیں رکاوٹوں اور تکالیف کا سامنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی کام کرتے ہیں تو کوئی عدالت چلا جاتا ہے، امید کرتا ہوں لوگ منفی سوچ ترک کرکے ہماری مدد کرینگے، ہم نے اختیارنہ ہونے کا بیانیہ ختم کردیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارش ہوئی تو ہر بلدیاتی ادارہ سڑکوں پر موجود تھا، ماضی میں ناگن اور کے ڈی اے چورنگی پر پانی جمع ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ کے دوران ہم نے 40 پارکوں کو بحال کیا ہے۔

PPP

Murtaza Wahab

sindh govt