Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات میں میراتھن: خواتین سمیت 150 کھلاڑیوں کی شرکت

میراتھن کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ میں موجود تھی
اپ ڈیٹ 29 جون 2022 05:06pm
مالم جبہ میں میراتھن ریس کا رنگین میلہ۔ تصویر: آج نیوز
مالم جبہ میں میراتھن ریس کا رنگین میلہ۔ تصویر: آج نیوز
سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ میں موجود، تصویر آج نیوز
سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ میں موجود، تصویر آج نیوز
تصویر آج نیوز
تصویر آج نیوز

سوات: خوبصورت سیاحتی مقام مالم جبہ میں میراتھن ریس کا رنگین میلے میں خواتین سمیت 150 کھلاڑیوں نے اپنے کرتب دکھائے۔

سوات کے پُرفضا مقام مالم جبہ میں نیشنل میراتھن کا میدان سجایا گیا، جس میں ملک بھر کے 150 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

خواتین کی 10 کلومیٹر میراتھن ریس میں نازیہ نامی خاتون نے پہلی اور ثمرین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کے علاوہ مردوں کی کیٹگری میں انعام پہلی پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

میراتھن کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ میں موجود تھی۔

تاہم میراتھن کا مقصد کھلاڑیوں کو خوبصورت علاقے میں ریس کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

KPK

Swat

Marathon Race