Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم “جگ جگ جیو” نے 5 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

بھارتی فیملی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے “جگ جگ جیو” نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں کے دل میں گھر کر لیا ہے
شائع 29 جون 2022 09:56am
فلم 24 جون 2022 کوریلیز ہوئی تھی، تصویر: انڈین ایکسپریس
فلم 24 جون 2022 کوریلیز ہوئی تھی، تصویر: انڈین ایکسپریس

بھارتی فیملی کامیڈی ڈرامہ فلم “جگ جگ جیو” نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں کے دل میں گھر کر لیا۔

راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں اداکار ورون دھون، کیارا اڈوانی، انیل کپور، نیتو کپور، منیش پال اور پراجکتا کولی نے اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم “جگ جگ جیو” 24 جون 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ باکس آفس پر پہلے دن سے ہی خوب کمائی کیم ہے۔

مذکورہ فلم اس سال دنیا بھر میں تیسری سب سے زیادہ اوپنر بن کر ابھری ہے۔

فلم “جگ جگ جیو” دن کے حساب سے باکس آفس پر کمائی درج ذیل ہے:-

  • دن 1 - 8.75 کروڑ روپے
  • دن 2 - 12 کروڑ روپے
  • دن 3 - 14.75 کروڑ روپے
  • دن 4 - 4.70 کروڑ روپے
  • دن 5 - 4.45 کروڑ روپے
  • کل: 44.65 کروڑ روپے

خیال رہے کہ فلم “جگ جگ جیو” کو کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز کے ذریعے بنایا گیا ہے۔

Bollywood

Anil Kapoor

varun dhawan

JugJugg Jeeyo

Neetu Kapoor