Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

روس کا یوکرین میں شاپنگ مال پر حملہ ، ہلاک افراد کی تعداد 19 ہوگئی

روسی افواج نے کریمینچک میں شاپنگ مال کو گزشتہ روز میزائلوں سے نشانہ بنایا، حملے کے بعد شاپنگ مال میں آگ لگ گئی۔
شائع 29 جون 2022 09:23am
حملے کے بعد شاپنگ مال میں آگ لگ گئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
حملے کے بعد شاپنگ مال میں آگ لگ گئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

کیف : روس نے یوکرین میں شاپنگ مال پر حملہ کرکے شاپنگ مال کو تباہ کردیا، جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 19ہوگئی جبکہ 37 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

روسی افواج نے کریمینچک میں شاپنگ مال کو گزشتہ روز میزائلوں سے نشانہ بنایا، حملے کے بعد شاپنگ مال میں آگ لگ گئی۔

یوکرینی شہریوں نے حملے کی جگہ پرہلاک شہریوں کی یاد میں پھول رکھے اور سوگ منایا۔

یوکرین کے مشرقی علاقےڈونیٹسک میں بھی روسی افواج نے رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، ماسکو کا کوئی فوجی ہدف نہیں ہے، روس خصوصی فوجی آپریشن کے نام پر جان بوجھ کر شہریوں کو ہلاک کررہا ہے۔

russia

Ukraine

kyiv

ukraine russia war

Volodymyr Zelenskyy