Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور دادو کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے پانی برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا جبکہ 3 سے 5 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے۔
شائع 29 جون 2022 08:57am
بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنےکا خدشہ ہے۔

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور دادو کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے پانی برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا، 3 سے 5 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آنےکاخدشہ ہے۔

آزادکشمیر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بھی الرٹ جاری کردیا

ادھر آزادکشمیر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بھی الرٹ جاری کر دیا، 30 جون سے 4 جولائی تک شدید بارش کا امکان ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

جاری کئے گئے الرٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے، سیاح سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

azad kashmir

karachi

Met Office

Rain

preduction