Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان شہریوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے: وزیر اعظم کی کابینہ کو ہدایت

ہمیں افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنی ہے، مشترکہ فوائد کے لئے بھی کام کرنا ہے
شائع 28 جون 2022 09:16pm
ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہیئے۔ فوٹو — فائل
ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہیئے۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی کہ افغان شہریوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے کابینہ ارکان کو کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں کابینہ کی ضلع ٹانک میں پولیو ورکز کی ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کی گئی وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو معاملے کا سخت نوٹس لینے اور اگلے ہفتے تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہیئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنی ہے، مشترکہ فوائد کے لئے بھی کام کرنا ہے، افغان شہری سرمایہ کاری کے لئے خلیجی ریاستوں کا رُخ کرتے ہیں تاہم انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

اجلاس میں کابینہ نے افغانستان کے مریضوں کے لئے ویزا میں نرمی کی تجویز دی اور کہا کہ افغان شہریوں کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پالیسی 2 ہفتے کے اندر مرتب کی جائے گی۔

afghanistan

Shehbaz Sharif

Polio Health Workers