Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 207 روپے 25 پیسے ہے۔
شائع 28 جون 2022 04:54pm
امریکی ڈالر 206 روپے 87 پیسے پر بند ہوا ہے۔ فوٹو — فائل
امریکی ڈالر 206 روپے 87 پیسے پر بند ہوا ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں 1 روپے 7 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 206 روپے 87 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 207 روپے 25 پیسے ہے۔

SBP

USD VS PKR