Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 245 ضمنی انتخابات میں فوج و رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 245 ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے...
شائع 28 جون 2022 04:05pm
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نشانات کی غلط الاٹمنٹ کا سختی سے نوٹس لیا: فوٹو: فائل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نشانات کی غلط الاٹمنٹ کا سختی سے نوٹس لیا: فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 245 ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آرمی اور رینجرز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نشانات کی غلط الاٹمنٹ کا سختی سے نوٹس لیا، چیف الیکشن کمشنر نے 3 روزمیں ذمہ دار افسران کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے واقعات کی تفیصلی بریفنگ دی اور کہا کہ 25 ایف آئی آرز ذمہ داروں کے خلاف درج ہوئی۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات میں 2 اموات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا۔

sindh

Election commission of Pakistan

LG Elections