Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں قوانین کا قتل عام ہوا: حلیم عادل شیخ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مہنگائی27 فیصد پرچلی گئی، مہنگائی...
شائع 28 جون 2022 01:45pm
کراچی: حلیم عادل شیخ پریس کانفرنس کر رہے ہیں:  اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
کراچی: حلیم عادل شیخ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مہنگائی27 فیصد پرچلی گئی، مہنگائی 40 فیصد تک جانے کے امکان ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات سب سے خراب الیکشن ہوئے، نواب شاہ میں کھلےعام ٹھپے لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اورالیکشن والے دن دھاندلی کی گئی، سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں قوانین کا قتل عام ہوا، الیکشن کےخلاف عدالت میں جائیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو کالعدم قرار دے، پورے سندھ میں دوبارہ الیکشن ہونا چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کرسکو، میں سمجھتاہوں کہ طبلہ جنگ بج چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی واپسی شروع ہوچکی ہے، اتحادی آنکھیں دکھانے لگے،کرائم منسٹرمنانے لگے ہیں۔

PTI Sindh

Haleem Adil Sheikh

Sindh Local Government Election