Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا زہرہ کی عمر کے تعین کا معاملہ: محکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر محکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔
اپ ڈیٹ 28 جون 2022 03:46pm
محکمہ صحت نے بورڈ کی تشکیل سے عدالت کو آگاہ کردیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
محکمہ صحت نے بورڈ کی تشکیل سے عدالت کو آگاہ کردیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی : پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے معاملے پر محکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر محکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا جبکہ محکمہ صحت نے بورڈ کی تشکیل سے عدالت کو آگاہ کردیا۔

بورڈ سربراہ ڈاؤ میڈیکل کالج پرنسپل پروفیسر صبا سہیل ہوں گی جبکہ سیکریٹری ایم ایس سروسز اسپتال، پولیس سرجن، آغا خان اسپتال، سول اسپتال ماہرین بھی شامل ہیں۔

ایم ایس سروسز اسپتال کی جانب سے دعا زہرہ کو چیک اپ کیلئے پیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرہ کو 29 جون دوپہر 12:30 پیش کرنے کے احکامات جاری کرے۔

دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کی جانب سے تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

karachi

medical board

Health Department

dua zehra