ہتک عزت کیس: کنگنا رناوت 4 جولائی کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہتک عزت کیس میں 4 جولائی کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت میں جاوید اختر نے بے بنیاد الزام لگانے پر کنگنا رناوت کیخلاف 2020 میں ہتک عزت درخواست جمع کرائی تھی۔
اس حوالے سے جاوید اختر کے وکیل، جے بھردواج نے عدالت سے درخواست کی کہ کنگنا کیخلاف متعدد مواقع پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے۔
تاہم کنگنا رناوت کی جانب سے ان کے وکیل رضوان صدیقی پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ 4 جولائی کو عدالت میں پیش ہوں گی۔
کیس کی سماعت اب 4 جولائی کو شام 4 بجے ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق کنگنا نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ جب مجسٹریٹ ان کا بیان ریکارڈ کریں تو کوئی میڈیا موجود نہ ہو۔
یہ کیس 2020 کا ہے جب جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کی شکایت درج کرائی تھی۔
کنگنا رناوت نے مبینہ طور پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ معروف گیت نگار کا تعلق بالی ووڈ کے “خودکش گینگ” سے تھا۔
اس کے فوراً بعد جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف مجسٹریٹ کورٹ میں ہتک عزت کی شکایت درج کروائی تھی۔
دوسری جانب کنگنا نے بھی جاوید اختر کیخلاف بھتہ خوری کی نئی شکایت درج کرائی ہے جس کی سماعت عدالت رناوت کے عدالت میں پیش ہونے اور اپنا بیان دینے کے بعد ہی کرے گی۔
Comments are closed on this story.