Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 رضا کار جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پولیو ٹیم قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی.
شائع 28 جون 2022 12:41pm
لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بنوں: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2رضا کار جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پولیو ٹیم قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیو ورکرز جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 2 پولیو ورکرز میں رضااللہ اور دل بادشاہ شامل ہیں، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

firing

North Waziristan

Bannu

Polio Health Workers