Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ

10روپے کے مزید اضافے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 220 روپے ہوگئی۔
شائع 28 جون 2022 12:29pm
اب ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے کلو ہوگئی۔ 
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اب ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے کلو ہوگئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی: ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا، 10روپے کے مزید اضافے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 220 روپے ہوگئی۔

پیٹرول بم کے اثرات ابھی تھمے نہ تھے کہ 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 2مرتبہ اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیئے۔

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے سے اب ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے کلو ہوگئی، گھریلو سیلنڈر کی قیمت 106 روپے اضافے سے 2581 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت 408 روپے بڑھنے سے 9988 روپے ہوگئی ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کہتے ہیں کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں مزید قیمتیں بڑھانے کیلئے گھٹ جوڑ کیا،سپر ٹیکس عائد ہونے پر ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی کی گئی، عالمی سطح پر قیمتیں کم لیکن مقامی سطح پر بڑھائی جارہی ہیں،اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

karachi

LPG

lpg price increse