Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر جلد مل جائیں گے لیکن ہماری اصل منزل خودانحصاری ہے: وزیراعظم

افسوس کی بات یہ ہے کہ ملک میں اربوں ڈالر کے معدنی ذخائر موجود ہیں ،وسائل اورہنرمند لوگوں کی بھی کمی نہیں لیکن ہم نے فائدہ نہیں اٹھایا، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 28 جون 2022 02:26pm
کانفرنس سے خطاب میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔ 
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
کانفرنس سے خطاب میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 2ارب ڈالر جلد مل جائیں گے لیکن ہماری اصل منزل خودانحصاری ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ ملک میں اربوں ڈالر کے معدنی ذخائر موجود ہیں ،وسائل اورہنرمند لوگوں کی بھی کمی نہیں لیکن ہم نے فائدہ نہیں اٹھایا۔

وزارت منصوبہ بندی کے زیراہتمام اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں ،کانفرنس سے خطاب میرے لئے اعزاز کا باعث ہے، ہماری اصل منزل خود انحصاری کی ہے، ہماری حکومت اتحادیوں پرمبنی ہے،اتحادی حکومت میں جہاں آسانیاں ہیں وہیں مشکلات بھی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشاورت کےجمہوری عمل میں وقت لگتاہے، ہمیں آئی ایم ایف سےجلد2ارب ڈالرمل جائیں گے،آج پاکستان قرضوں کےبوجھ تلےدب چکا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حویلیاں بہادر شاہ ٹو منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا،ہمارےدورکے ایل این جی معاہدےپرتنقیدکی گئی،گزشتہ حکومت نے اربوں روپےضائع کئے لیکن ابھی تک ایک دھیلا نہیں کمایا،پی ٹی آئی نےاپنےدورمیں کوئی معاہدہ نہیں کیا،بجلی کے منصوبے مکمل نہ کئے گئے،بلوچستان میں بجلی کی لائنیں نہ بچھا سکے، گوادر کے عوام کا احتجاج بالکل برحق ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ خود مختاری ہی قوم کی سیاسی ومعاشی آزادی ضمانت ہے،افسوس کی بات یہ ہے کہ ملک میں اربوں ڈالر کے معدنی ذخائر موجود ہیں، پاکستان میں ہنرمند لوگوں اور وسائل کی کمی بھی نہیں لیکن ہم نے فائدہ نہیں اٹھایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر کام کرنے کی نیت ہوتو راستے خود بن جاتے ہیں، ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہوکرملک کیلئے کام کرنا ہے،زراعت کے شعبے کو چند ماہ میں ٹرن اراؤنڈ کیا جاسکتاہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اکثریت نےسپرٹیکس کوقبول کیاہے،سپرٹیکس سے230ارب روپےآئیں گے،سپرٹیکس کا پیسہ عوامی منصوبوں پرخرچ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں بہت بڑےچیلنجزکاسامنا ہے،ہم سب مل کرملک کو چیلنجز سےنکالیں گے، 14ماہ میں معاشی استحکام لائیں گے،سیاسی استحکام لانےکیلئےبھی کوشاں ہیں۔

shahbaz shairf

اسلام آباد

IMF

PM Shehbaz Sharif

convention center islamabad