Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

تمام دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں: وزیرخزانہ

آج آئی ایم ایف کی طرف سے ایم ای ایف پی ملا، پاکستان کو جلد ترقی کی راہ پر لائیں گے، غریب پاکستانیوں کو خصوصی پیکج دے رہے ہیں، مفتاح اسماعیل
اپ ڈیٹ 28 جون 2022 12:03pm
لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آسانی پیدا کروں گا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آسانی پیدا کروں گا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیرخارجہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ تمام دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آسانی پیدا کروں گا۔

وزارت منصوبہ بندی کے زیراہتمام اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج آئی ایم ایف کی طرف سے ایم ای ایف پی ملا،پاکستان کو جلدترقی کی راہ پر لائیں گے،غریب پاکستانیوں کو خصوصی پیکج دے رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سخت معاشی حالات میں بھی وزیراعظم نےغریب عوام کوریلیف دیا، گزشتہ دور میں قوم پر قرضے کا بوجھ بڑھا ہے، پونے 4 سال میں ملک کا ریکارڈ قرض گیا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ تمام دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لارہےہیں،لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکیلئے آسانی پیدا کریں گے،خودداری کیلئے امیر افراد کواپنا حصہ ڈالنا ہوگا، سب کو مل کر ٹیکس دینا ہوگا۔

Finance minister

اسلام آباد

Miftah Ismail