Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ماڑی پور روڈ پر بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، دم گھٹنے سے خاتون جاں بحق

ماڑی پور کے شہری بجلی کی بندش سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے اور ماڑی روڈ پر احتجاج کر کے ایک بار پھر بند کردیا ۔
اپ ڈیٹ 28 جون 2022 02:54pm
شدید گرمی میں 16 گھنٹے کی طویل بندش نے عوام کا میٹر ہی گھما دیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شدید گرمی میں 16 گھنٹے کی طویل بندش نے عوام کا میٹر ہی گھما دیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ماڑی پور روڈ پر طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج 16 گھنٹے بعد بھی ختم نہ ہوا

کراچی میں ماڑی پور روڈ پر بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج پولیس کی جانب سے ختم کرانے کےبعد صورتحال پھر تبدیل ہوگئی، مظاہرین گلیوں سے نکل کر روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں ،احتجاج کے دوران دم گھٹنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

ماڑی پور کے شہری بجلی کی بندش سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے اور ماڑی روڈ پر احتجاج کر کے ایک بار پھر بند کردیا ۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،مظاہرین گلیوں سے نکل کر آتے ہیں اور سڑک پر پتھراؤ کرتے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی پھر متاثر ہوگئی ہے۔

احتجاج مظاہرے کے باعث احتجاج میں موجود ایک خاتون دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئی،ریسکیو کے عملے نے خاتون کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا ،لاش کی شناخت میراں بی بی کے نام سے کی گئی۔

ماڑی پور روڈ پر حالات کشیدہ ہونے کے بعد مزید پولیس اور رینجرز کی نفری کو علاقے میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے گزشتہ روز سے لائٹ نہیں ہے وہ بغیر بجلی کے شدید گرمی میں گھروں میں کیسے رہ سکتے ہیں ۔

مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ جب تک کے الیکٹرک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کرے گا تب تک احتجاج ختم نہیں کریں گے، احتجاج میں خواتین بھی بڑی تعداد میں سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ لیڈی پولیس اہلکار کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس کے ایکشن کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا گیا تھا اور 16 گھنٹے کے بعد پولیس نے ماڑی پور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھلوادیا تھا، پتھراؤ کے باعث پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے شہری عذاب میں مبتلا

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے شہری عذاب میں مبتلا ہوگئے ۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں شدید گرمی کے باعث 16 گھنٹے کی طویل بندش نے عوام کا میٹر ہی گھما دیا۔

لیاقت آباد، پی آئی بی، 3ہٹی، گارڈن، ایم ٹی خان روڈ، ماری پورروڈ، پاور ہاؤس، سخی حسن، لیاری اوردیگر علاقوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور آگ لگا کر روڈ بلاک کردیئے،کئی علاقوں میں روڈ بند ہوئے تو ٹریفک جام ہوگیا۔

خواتین اور بچے بھی سراپا احتجاج بن گئےجبکہ عوام کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 4 سے 5 گھنٹے ہی بجلی آتی ہے،جب تک لائٹ نہیں آئے گی گھروں کو واپس نہیں جائیں گے ۔

load sheding

karachi

electricity

protest