Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

اوئن مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوار ہیں۔
شائع 28 جون 2022 09:11am
اوئن مورگن ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان آج کریں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ٹوڈے
اوئن مورگن ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان آج کریں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ٹوڈے

لندن : انگلینڈ کے ورلڈ کپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا، باضابطہ اعلان آج کریں گے۔

اوئن مورگن نے موجودہ فارم اورفٹنس کو دیکھتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔

مورگن کو 2012میں ٹی20جبکہ 2014میں ون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا تھا۔

انگلینڈ نے اوئن مورگن کی قیادت میں 2019کا عالمی کپ جیتا جبکہ ون ڈے اورٹی 20میں ٹاپ پوزیشن پررہی، مورگن کی جگہ وکٹ کیپر جوز بٹلرقیادت کے مضبوط امیدوار ہیں۔

london

Retirement

INTERNATIONAL CRICKET

eoin morgan

england cricket team

world cup 2019