Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاؤنٹی چیمپئن شپ: شان مسعود ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے

شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کی 12 اننگز میں 1037 رنز بنائے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
شائع 27 جون 2022 01:49pm
شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کی 12 اننگز میں 1037 رنزبنائے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کی 12 اننگز میں 1037 رنزبنائے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے رواں سیزن میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ اس سال یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پلیئرہیں۔

کاؤنٹی چیمپئن شپ 2022 میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود نے سسکس کیخلاف میچ کی پہلی اننگز میں 46 رنز بناکر سیزن میں ایک ہزار رنز مکمل کئے۔

شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کی 12 اننگز میں 1037 رنز بنائے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اس کے ساتھ شان مسعود نے اس سال پروفیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر2ہزار رنز مکمل کرلئے۔

london

PCB

pakistan test crickter

English County Championship

shan masood