Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 7 روپے 90 پیسے کا اضافہ

اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، نیپرا تفصیلی فیصلہ اورقیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کرے گا۔
شائع 27 جون 2022 11:44am
مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا دے دیا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا دے دیا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا دے دیا گیا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 7 روپے 90 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، جس کی نیپرا نے منظوری دے دی جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا اطلاق مئی کے بلوں پرہوگا ۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی درخوست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں7روپے96 پیسے اضافہ کی درخواست کی۔

چیئرمین نیپرا نے پوچھا کہ مہنگافیول کم استعمال کیا گیا پھراتنا اضافہ کیوں مانگا جارہا ہے ؟جس پر سی پی پی اے حکام نے بتایاکہ عالمی سطح پرفیول کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پرکوئلہ بھی بہت زیادہ مہنگا ہوا ،موجودہ ملکی حالات میں ایل این جی کارگوزخریدنا ناممکن ہے ۔

چیئرمیں نیپرا نے کہا کہ ہم کچھ کریں تو بھی پھنسیں اوروہی صورتحال ہے ،بجلی نہ بنائیں تولوڈشیڈنگ اور بنائیں تومہنگی والی صورتحال ہے ،چھ سات روپے والی بجلی کے پلانٹس چلوانے پر نیپرا کی مخالفت کی گئی تھی ، اللہ کا واسطہ ہے اب درآمدی فیول پرپلانٹس نہ لگائیں۔

نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہو گا۔

اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، نیپرا تفصیلی فیصلہ اورقیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کرے گا۔

nepra

اسلام آباد

electricity

Electricity Tariff

CPPA