Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

17جولائی کو بھی دھاندلی کی گئی تو ملک میں انارکی پھیلے گی: شیخ رشید

کل سندھ میں جوکچھ ہوا سب نےدیکھا، کل سندھ میں غنڈا راج تھا، جولائی کا مہینہ سیاست میں اہم ترین ہے،اکتوبر نومبر میں عام انتخابات ہوسکتے ہیں، سابق وزیر داخلہ
شائع 27 جون 2022 11:19am
آصف زرداری نے ایم کیوایم کو گولی دی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آصف زرداری نے ایم کیوایم کو گولی دی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کل سندھ میں جو کچھ ہوا سب نے دیکھا،17جولائی کو بھی دھاندلی کی گئی تو ملک میں انارکی پھیلے گی، جولائی کا مہینہ سیاست میں اہم ترین ہے،اکتوبر نومبر میں عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام“آج پاکستان “میں خصوصی گفتگو کرتےہوئے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کل سندھ میں جوکچھ ہوا سب نےدیکھا، کل سندھ میں غنڈا راج تھا، بیلٹ بکس اٹھالئے گئے، کراچی میں 240 والا الیکشن بھی سب کے سامنے ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دھونس اور دھاندلی سے ہی سب کام ہوتے ہیں تو جمہوریت تماشا بن کر کھڑی ہے، ابھی پنجاب میں 20 نشستوں پرالیکشن ہونا ہے، ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو انتشار پھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اختر کے بیان کے بعد حکومتی اتحاد کی کیا اہمیت رہ گئی، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، آصف زرداری نے ایم کیوایم کو گولی دی ہے، غلط فیصلے کا نقصان ایم کیو ایم کوہی ہوگا، اے این پی بھی اتحادمیں آکر پچھتا رہی ہے ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 17جولائی کو بھی دھاندلی ہوئی تو انار کی پھیلے گی، جولائی کامہینہ سیاست کیلئے بہت اہم ترین ہے، پاکستان میں اکتوبر نومبر میں الیکشن ہوسکتے ہیں، موجودہ حکومت چلتی پھرتی لاش ہے، بدبو دارلاش کو جلد اتاردینا چاہیئے، پنجاب سے تمام کیسز ختم کرائے جارہے ہیں، ایک بھائی کے آگے اور ایک کے پیچھے پولیس ہے۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Awami Muslim League