Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر متعدد میزائل داغ دیئے، 4 افراد ہلاک

روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر متعدد میزائلوں سے حملے کئے، میزائل حملوں میں 4 افراد مارے گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
شائع 27 جون 2022 10:15am
کیف میں کنڈر گارٹن، رہائشی عمارت اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ یوکرین فورم
کیف میں کنڈر گارٹن، رہائشی عمارت اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ یوکرین فورم

کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر متعدد میزائل داغ دیئے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10سے زائد زخمی ہوگئے۔

روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر متعدد میزائلوں سے حملے کئے، میزائل حملوں میں 4 افراد مارے گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ کیف میں کنڈر گارٹن، رہائشی عمارت اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

یوکرین کے صدرزیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے 24 گھنٹے میں 72 میزائل داغے، یوکرین کے مشرقی حصے لوہانسک اور ڈونیٹسک میں شدید لڑائی جاری ہے۔

دوسری جانب یوکرین جنگ کے بعد روسی صدرولاد میر پیوٹن پہلے غیرملکی دورے پر روانہ ہوں گے،صدر پیوٹن تاجکستان اورترکمانستان کا دورہ کریں گے۔

russia

missile strikes

Ukraine

kyiv

Volodymyr Zelenskyy