Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقا کے نائٹ کلب سے 17 افراد کی لاشیں برآمد

مردہ پائے جانے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں
اپ ڈیٹ 26 جون 2022 03:21pm
مقتولین کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔ تصویر ـــــ بی بی سی
مقتولین کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔ تصویر ـــــ بی بی سی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن کے ایک نائٹ کلب میں کم از کم 17 نوجوان مردہ پائے گئے۔

صوبائی پولیس کے سربراہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘‘ہمیں 17 افراد کے بارے میں ایک رپورٹ ملی ہے، جو مشرقی لندن میں واقع سینری پارک کے ایک مقامی ہوٹل میں ہلاک ہوئے ہیں’’۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک اس واقعے کے آس پاس کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولین کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی غیر تصدیق شدہ تصاویر میں کلب کے فرش پر بکھری ہوئی لاشوں کو زخموں کے نشانات کے بغیر دکھایا گیا ہے۔

مقامی ٹیلی ویژن نے پولیس افسران کو شہر میں کلب کے باہر جمع لوگوں کے ہجوم کو منتشر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ج

South Africa

Johannesburg