نواب شاہ میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی
نواب شاہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن نادر شاہ ڈسپنسری میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔
پولنگ کیلئے جاری بیلٹ پیپرز میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کا نشانہ نہ ہونے پر امیدواروں اور ووٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پولنگ روک دی گئی۔
پولنگ اسٹیشن کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا۔
کندھ کوٹ بلدیاتی انتخابات: وارڈ نمبر 10 میں جے یو آئی اور پی پی پی کارکنان میں تصادم
کندھ کوٹ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران وارڈ نمبر10میں جمعیت علماء اسلام (جےیوآئی) اورپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کےکارکنان میں تصادم ہوگیا ۔
دونوں جانب سے لاٹھیوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا ، جس سے 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
تصادم میں 20 سے زائد موٹر سائیکل کوبھی توڑدیاگیا جبکہ لڑائی کو روکنے کیلئے رینجزز طلب کرلی گئی۔
کندھ کوٹ: پولنگ اسٹیشن ٹوڑی بنگلو پر مسلح افراد کاحملہ
کندھ کوٹ کی یوسی دڑی کے پولنگ اسٹیشن ٹوڑی بنگلو پر مسلح افراد نےحملہ کرکے انتخابی عملے کے 10 افراد کواغواءکرلیا۔
کندھ کوٹ میں پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے انتظامات ناقص ہیں جبکہ ووٹرزمیں خوف وہراس ہے اور علاقے کےلوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد بھیو گینگ کے بتائے جارہےہیں۔
شہید بے نظیر آباد کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد کا دھاوا
شہید بے نظیر آباد کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔
مسلح افراد بیلٹ پیپر چھپا کر فرار ہوگئے، واقعہ نوابشاہ کی یونین کونسل نمبر 8 میں پیش آیا، جس کے باعث تینوں پولنگ اسٹیشنزپرپولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا۔
بینظرآباد میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن میٹریل کھینچے جانے کا واقعہ، الیکشن کمیشن کا نوٹس
الیکشن کمیشن نے بینظرآباد میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن میٹریل کھینچے جانے کے واقعے پر فوری نوٹس لے لیا ۔
الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکو فوری کارروائی کی ہدایت کرتےہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
پنوعاقل کے پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم
پنوعاقل کے پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
پولنگ اسٹیشن فرید مہر پر ہونے والے تصادم میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں امیدوار بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کے بعد پولنگ کا عمل بند کردیا گیا۔
ضلع صدر جے یو آئی کا کہنا ہے کہ باہر سے لوگوں کو بلا کر حملہ کیا گیا۔
Comments are closed on this story.