Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیررستان میں آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے...
شائع 25 جون 2022 05:52pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیررستان میں آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے زیراستعمال اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ISPR

North Waziristan

security forces