Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 10 کے چھٹے سیزن کی تاریخ کا اعلان

ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور ہر ٹیم 10 لیگ فکسچر کھیلے گی، ٹاپ فور سائیڈز پلے آف اور فائنل میں پہنچتی ہیں
شائع 25 جون 2022 02:13pm
ٹورمنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، تصویر(bettingadda.com)
ٹورمنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، تصویر(bettingadda.com)

ابوظبی: کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظبی ٹی ٹین کی تاریخوں کا اعلان ہو گیا۔

ابوظبی (ٹی 10) 23 نومبر سے 4 دسمبر تک ابوظبی کی شیخ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور ہر ٹیم 10 لیگ فکسچر کھیلے گی، ٹاپ فور سائیڈز پلے آف اور فائنل میں پہنچتی ہیں۔

ابوظبی اسپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل اور ابوظہبی کرکٹ بورڈ کے رکن عارف العوانی نے کہا کہ “ابوظبی ٹی ٹین کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے ہم نے ابوظبی کو کھیلوں کے ایک بڑے عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کر رہے ہیں”۔

چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس مینجمنٹ شجیع الملک کا کہنا تھا کہ جب ہم پہلی بار لیگ کو ابوظہبی میں لائے تھے، تو ہمارا مقصد تھا کہ اسے بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر کے نمایاں ایونٹس میں سے ایک بنانا تھا۔

انہوں نے کہ ابوظبی ٹی ٹین اب عالمی کھیل میں نمایاں ہیں اور ہرایڈیشن میں بہتری آ رہی ہے، فرنچائز کے مالکان، براڈکاسٹرز اور اسپانسرز۔پوری ٹیم کوشاں ہیں کہ اسے مزید آگے بڑھایا جائے۔

تاہم سیزن چھ میں موجودہ چیمپیئن دکن گلیڈی ایٹرز اپنی ٹرافی کا دفاع ستاروں سے بھری ٹیموں دہلی بلز، چنائی بریوز، بنگلہ ٹائیگرز، ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظبی کے خلاف کریں گی۔

cricket

ابوظہبی

T10 Format